موٹرسائیکل سوار دو افراد نے فائرنگ کر کے بیوپاری زخمی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) موٹرسائیکل سوار دو افراد نے فائرنگ کر کے بیوپاری کو مضروب کر دیا۔
بتایا جاتا ہے کہ جاوید کالونی کا رہائشی زاہد حسین مویشی خریدنے کیلئے وقاص کے ہمراہ جا رہا تھا کہ 109جنوبی کے قریب موٹرسائیکل سوار افراد نے فائرنگ کر کے زاہد کو شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی۔