گیارہ سالہ بچے کو اغواء کرنے کی کوشش
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)شمالی سے گیارہ سالہ بچے کو اغواء کرنے کی کوشش ،ملزم نے نہر میں چھلانگ لگا دی۔
بتایا جاتا ہے کہ محمد نعیم کا گیارہ سالہ بیٹا اسد اپنے پالتو مویشیوں کو نہر میں پانی پلارہا تھا کہ اس دوران ایک شخص نے اسے پکڑ کر مبینہ طور پر زبردستی اغواء کرنے کی کوشش کی تاہم راہگیروں کو آتا ہوادیکھ کر ملزم نے بچے کو وہیں چھوڑا اور نہر میں چھلانگ لگا کر دوسری جانب سے نکل کر فرار ہو گیا ،تاہم پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔