بجلی کی مین تاریں ٹوٹ کر سڑک اور رکشے پر جا گریں

بجلی کی مین تاریں ٹوٹ کر سڑک  اور رکشے پر جا گریں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) بجلی کی مین تاریں ٹوٹ کر سڑک اور رکشے پر جا گریں، ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی سے بڑا حادثہ ٹل گیا۔

 ریسکیو 1122 کے مطابق ڈسٹرکٹ کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوئی کہ 11 کے وی بجلی کی مین تاریں شدید گرمی کے باعث ٹوٹ کر زمین اور ایک رکشے پر گر گئی ہیں، جس کے باعث انتہائی خطرناک صورتحال پیدا ہو گئی ہے ،اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولینس اور فائر وہیکل فوری طور پر جائے وقوعہ روانہ کیے گئے ۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو محفوظ بنایا، شہریوں کو بجلی کی تاروں سے دور رہنے کی ہدایت کی اور مزید کسی ممکنہ حادثے سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات کیے ریسکیو حکام نے متعلقہ بجلی تقسیم کار ادارے کو بھی فوری طور پر آگاہ کیا تاکہ بجلی کی فراہمی معطل کرکے ٹوٹی ہوئی ہائی وولٹیج تاروں کو محفوظ طریقے سے ہٹایا جا سکے۔ اور آپریشن مکمل کر کے علاقہ کو کلیئر کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں