پیرا فورس ملازم کیخلاف بیوٹی سیلون کے مالک پرتشدد کاالزام

 پیرا فورس ملازم کیخلاف بیوٹی سیلون کے مالک پرتشدد کاالزام

پیرا فورس ملازم کیخلاف بیوٹی سیلون کے مالک پرتشدد کاالزام جب اجرت کا مطالبہ کیا تو ملزم طیش میں آگیا، ، دکان میں بھی توڑ پھوڑ

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا) تھانہ کڑانہ کی حدود میں ایک پیرا فورس ملازم کے خلاف مقامی بیوٹی سیلون کے مالک کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنانے ، دکان میں توڑ پھوڑ کرنے اور موبائل فون نقصان پہنچانے کے الزامات سامنے آئے ہیں۔ چک جھود کے رہائشی افضال، جو مقامی بیوٹی سیلون چلاتے ہیں، نے الزام عائد کیا ہے کہ ریاض آباد سے تعلق رکھنے والا غلام محمد نامی پیرا فورس ملازم خریداری اور مختلف خدمات حاصل کرنے کے بعد ادائیگی سے گریز کرتا رہا ہے ۔ متاثرہ شخص کے مطابق جب اس نے اپنی اجرت کا مطالبہ کیا تو ملزم طیش میں آگیا اور مبینہ طور پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔درخواست گزار کا کہنا ہے کہ ملزم نے نہ صرف اس کا گلا دبایا بلکہ دکان کے شیشے بھی توڑ ڈالے ، جس سے مالی نقصان ہوا۔ مزید الزام لگایا گیا ہے کہ واقعے کی ویڈیو بنانے کی کوشش پر ملزم نے تقریباً 70 ہزار روپے مالیت کا موبائل فون چھین کر توڑ دیا۔متاثرہ سیلون مالک کے مطابق ملزم نے خود کو پیرا فورس کا ملازم ظاہر کرتے ہوئے دھمکیاں بھی دیں ۔واقعے کے بعد متاثرہ شخص نے تھانہ کڑانہ میں تحریری درخواست جمع کرا دی ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق درخواست موصول ہونے کے بعد معاملے کی جانچ شروع کر دی گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں