اقدام قتل اور لڑائی جھگڑا کے مقدمات میں گرفتار 5 ملزمان سے اسلحہ برآمد
میانوالی (نامہ نگار )تھانہ موسیٰ خیل پولیس کی کاروائی، پولیس مقابلہ، اقدام قتل اور لڑائی جھگڑا کے مقدمات میں گرفتار 3 ملزمان سے مستعملہ اسلحہ، موثر سائیکل برآمد، مقدمات درج۔
ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر جرائم پیشہ اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ موسیٰ خیل انسپکٹر کامران بخت اور انکی ٹیم نے پولیس مقابلے اور اقدام قتل کے مقدمہ میں گرفتار 2 ملزمان مشتاق ولد محمد اقبال اور محمد یاسر ولد امان اللہ سے 2 عدد پسٹل 30 بور اور 2 موٹر سائیکل برآمد کیے جبکہ ایک اور کاروائی میں مخبر کی اطلاع پر دوران چیکنگ محمد شاہد ولد محمد خالد سے پسٹل 30 بور اور موٹر سائیکل برآمد کیا۔ دریافت پر ملزمان اسلحہ کا کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہیں کر سکے ۔تینوں ملزمان کے خلاف تھانہ موسیٰ خیل میں الگ سے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔تھانہ سٹی میانوالی کی کاروائی، اقدام قتل کے مقدمہ میں گرفتار 2 ملزمان سے اسلحہ برآمد، مقدمات درج