ٹرک اور کیری ڈبہ میں تصادم ،آٹھ افراد زخمی
ٹرک اور کیری ڈبہ میں تصادم ،آٹھ افراد زخمی گاڑی کی تیز روشنی کے باعث ٹرک کا ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) دادن چوک کے قریب علی الصبح مزدہ ٹرک اور کیری ڈبہ کے درمیان ہونے والے خوفناک ٹریفک حادثے میں آٹھ افراد زخمی ہو گئے ، ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی تحقیقات کے بعد بتایا کہ آم سے لدا مزدہ ٹرک بھکر سے سرگودھا کی جانب آ رہا تھا، جبکہ کیری ڈبہ فیصل آباد سے میانوالی جا رہا تھا۔ سامنے سے آنے والی گاڑی کی تیز روشنی کے باعث مزدہ ٹرک کا ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور مخالف سمت سے آنے والے کیری ڈبہ سے جا ٹکرایا،حادثے کے نتیجے میں مجموعی طور پر 8 افراد زخمی ہوئے ۔ 7 زخمیوں کو مزید علاج کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال منتقل کیا گیا، جبکہ ایک متاثرہ شخص کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔