شاہ پور سے اغواء ہونے والی لڑکی لاہور سے بازیاب

شاہ پور سے اغواء ہونے والی لڑکی لاہور سے بازیاب

شاہ پور سے اغواء ہونے والی لڑکی لاہور سے بازیاب لڑکی کو اغواء اور فروخت کرنے والی خاتون سمیت تمام ملزم گرفتار

شاہ پور (نمائندہ دنیا )ایس ڈی پی او سرکل شاہ پور نے جدید طریقہ ہائے تفتیش استعمال کرتے ہوئے تھانہ جھاوریاں کے علاقہ گھنگوال سے ایک ہفتہ قبل اغواء ہونے والی 17 سالہ مغویہ کو لاہور سے بازیاب کرلیا گیا ہے یہ بات ڈی ایس پی شاہ پور رانا طارق محمود نے ایک پریس کانفرنس میں بتائی ، اس موقع پر ایس ایچ او جھاوریاں وقار احمد سپراء ریڈر محمد احسان بھٹی حسین شاہ شیرازی مہر محمد عثمان عنصر عطاری ودیگر بھی موجود تھے ، ، ڈی ایس پی رانا طارق محمود نے بتایا کہ لڑکی کو اغواء کرنے والے اور فروخت کرنے والے ایک خاتون سمیت تمام ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات کی توقع ہے ، یہ ایک گینگ ہے جو معصوم اور بھولی بھالی لڑکیوں کو موبائل فون کے ذریعے اپنے جال میں پھنسا کر اغواء کر لیتے ہیں اور پھر انہیں آگے فروخت کر کے پیسے کھرے کرلیتے ہیں ، گینگ میں ملوث لوگوں کی نشاندہی کی جا رہی ہے ، انشاء اللہ جلد ہی اس گھناونے دھندے میں ملوث دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کیا جائے گا ، ڈی ایس پی رانا طارق محمود نے عام شہریوں خصوصاً نوجوان بچیوں کے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں