جرنلسٹ ضیاء نیازی کے بھائی کی رسم چہلم داؤدخیل انکی رہائشگاہ پر ادا
داؤدخیل(نماندہ دنیا) سابق وائس چیئرمین ڈسٹرکٹ پریس کلب میانوالی و سینئر جرنلسٹ ضیاء نیازی کے بھائی کی رسم چہلم داؤدخیل انکی رہائشگاہ پر ادا کر دی گئی۔
میرا شریف پنڈی گھیب کے پیر محمد فیصل شہزاد میروی کی خصوصی شرکت۔ڈسٹرکٹ پریس کلب میانوالی و سینئر جرنلسٹ ضیاء نیازی کے بھائی اور سابق جنرل سیکرٹری داؤدخیل پریس کلب تنویر عابد کے بھانجے حاجی ثنائاللہ خان مرحوم کی رسم چہلم کی تقریب داؤدخیل میں انکی رہائشگاہ پر ادا کر دی گئی۔ اس محفل میں صاحبزادہ پیر محمد فیصل شہزاد میروی نے خصوصی شرکت کی۔