پروفیسر خالد مسعودسپیشل انسپکشن ٹیم ممبربرائے امتحانات سالانہ 2026 پنجاب ٹیکنیکل بورڈ مقرر
میانوالی (نامہ نگار)چیئرمین ٹیکنیکل بورڈ ڈاکٹر فیصل محمود اور کنٹرولر امتحانات ملک عرفان قاسم نے میانوالی کے نامور اور مایہ ناز شخصیت پروفیسر خالد مسعود صاحب کو بطورِ سپیشل انسپکشن ٹیم ممبربرائے امتحانات سالانہ 2026 پنجاب ٹیکنیکل بورڈ مقرر کیا ہے ۔
اس سلسلے میں وہ مختلف امتحانی مراکز کی انسپکشن کررہے ہیں۔ گزشتہ روز انھوں نےگورنمنٹ ہائی سکول میانوالی ، گورنمنٹ گریجویٹ کالج میانوالی، گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے کامرس میانوالی کے امتحانی مراکز کا وزٹ کیا۔ اس موقع انہوں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے امتحانات میں شفافیت کا عمل میری اولین ذمہ داری ہے ۔ انشاء اللہ اس سلسلے میں کوئی کسر باقی نہیں رہے گی ۔ انہوں نے تمام امتحانی مراکز کے متعلقہ ریذیڈنٹ انسپکٹرز کو دوران امتحان تمام طلباء و طالبات کو پنکھے ، ٹھنڈا پانی وغیرہ اور بالخصوص فی میل سٹوڈنٹس کو ضروری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلیے تعاون کی درخواست کی ۔