ڈی پی او آفس کے کمپلینٹ سیل میں ٹھنڈے میٹھے پانی کی سبیل لگائی گئی

  ڈی پی او آفس کے کمپلینٹ سیل میں  ٹھنڈے میٹھے پانی کی سبیل لگائی گئی

میانوالی (نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر میانوالی وقار عظیم کھرل کی خصوصی ہدایات پر شدید گرمی کے پیش نظر ڈی پی او آفس کے کمپلینٹ سیل میں آنے والے شہریوں کی سہولت کے لیے ٹھنڈے میٹھے پانی کی سبیل لگائی گئی۔

اس موقع پر سب انسپکٹر نور خان، لائن آفیسر اور انکی ٹیم نے کمپلینٹ سیل میں آنے والے سائلین کو ٹھنڈا اور میٹھا پانی فراہم کیا۔ڈی پی او میانوالی کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت، ان کی سہولت اور خوش اخلاقی سے پیش آنا پنجاب پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ شہریوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے پنجاب پولیس کی عوام دوست پالیسی کو خوش آئند قرار دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں