توجہ نہ دی گئی تو ظہورحیات کالونی بھلوال کی گلیاں پانی سے بھر جائیں گی،فیاض چو دھری

 توجہ نہ دی گئی تو ظہورحیات کالونی  بھلوال کی گلیاں پانی سے بھر  جائیں گی،فیاض چو دھری

بھلوال(نمائندہ دنیا)سیاسی وسماجی رہنما وا یڈیشنل جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ (ن) سٹی بھلوال ملک فیاض چو دھری نے کہا ہے کہ۔۔۔

 ستھرا پنجاب کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت یہ ھے کہ ظہورحیات کالونی بھلوال میں قائم نالے صفائی نہ ہونے سے برسات کے موسم میں بارشی پانی سے بھرجائیں گے اگر بروقت توجہ نہ دی گئی تو ظہورحیات کالونی بھلوال کی گلیاں پانی سے بھر جائیں گی۔بارہا شکایات کرنے کے باوجود بھی اس امر کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے یہ بات انہوں نے کہا کہ بھلوال کی کثیر آبادی کے رہائشی علاقہ ظہورحیات کالونی میں صفائی کے انتظامات نہ مناسب ہیں خاص طورپر آبادی میں نکاسی آب کے نالے جن کی صفائی نہ کی گئی ہے نالوں کی صفائی کے حوالہ سے متعدد باراسسٹنٹ کمشنر بھلوال اورصاف ستھراپنجاب اہلکاران وافسران کو کی گئی کہ ان نالوں کو صاف کروائیں برسات سے قبل اگر ان نالوں کی صفائی کو ممکن نہ بنایا گیا تو برسات کے دنوں میں ظہورحیات کالونی کی تمام گلیاں جھیل کا منظر پیش کرینگی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں