بہن سے مبینہ زیادتی ،سگے بھائی کے خلاف مقدمہ درج
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نواحی علاقے بھجیاں والا میں 27 سالہ خاتون سے مبینہ زیادتی کے واقعے پر پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں اس کے سگے بھائی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون (ا) نے بیان دیا ہے کہ اس کے والد کا انتقال ہو چکا ہے اور اس کے 22 سالہ بھائی نعمان نے مبینہ طور پر اسے ڈرا دھمکا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ خاتون کا الزام ہے کہ ملزم نے واقعے کے بعد دھمکی دی کہ اگر کسی کو بتایا تو اسے قتل کر دے گا،پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ، جبکہ متاثرہ کا میڈیکل بھی کروایا جا رہا ہے تاکہ شواہد اکٹھے کیے جا سکیں،پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے اور شواہد کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔