بجلی چورکسی بھی رعایت کے مستحق نہیں، فیسکو حکام

 بجلی چورکسی بھی رعایت کے مستحق نہیں، فیسکو حکام

بجلی چورکسی بھی رعایت کے مستحق نہیں، فیسکو حکاممیٹروں میں غیر قانونی آلات لگانے والے نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا گیا

بھلوال(نمائندہ دنیا ) ایڈیشنل سپریڈینڈنگ انجینئر فیسکو بھلوال ڈویژن محمد اطہر نے کہا ہے کہ بجلی چوری قومی جرم ہے اور اس میں ملوث عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔ فیسکو انتظامیہ بھلوال اور پنجاب پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران میٹروں میں غیر قانونی آلات نصب کرکے بجلی چوری کرنے والے ایک بڑے نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ کارروائی کے دوران ہر قسم کے دباؤ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے بااثر افراد کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

ملزمان کے خلاف مقدمات درج کروا دیے گئے ہیں جبکہ بجلی چوری کے باعث قومی خزانے کو پہنچنے والے نقصان کے ازالے کے لیے مجموعی طور پر تقریباً 80 لاکھ روپے کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ہیں۔ بجلی چوری کے منظم نیٹ ورک کو ٹریس کرنے ، شواہد اکٹھے کرنے اور کامیاب کارروائی تک پہنچنے میں ان کا کردار نمایاں رہا، جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا گیا۔ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ فیسکو کے مطابق ملزمان کے میٹروں میں بجلی چوری کے لیے خصوصی آلات نصب کیے گئے تھے ، جنہیں قانونی کارروائی کے بعد قبضے میں لے لیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں