آر پی او آفس میں روزانہ کی بنیاد پرکھلی کچہری میں شہریوں کی شکایات
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) سرگودھا محمد شہزاد آصف خان نے آر پی او آفس میں روزانہ کی بنیاد پر منعقد ہونے والی کھلی کچہری میں شہریوں کی شکایات اور مسائل سنے ۔
اس موقع پر مختلف اضلاع سے آنے والے سائلین نے پولیس سے متعلقہ مسائل اور درخواستیں پیش کیں، جنہیں آر پی او نے فرداً فرداً سنا،آر پی او محمد شہزاد آصف خان نے متعلقہ افسران کو شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے اور شفاف تحقیقات یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی پولیس کی اولین ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے زور دیا کہ کھلی کچہری شہریوں سے براہِ راست رابطے ، ان کے مسائل سے آگاہی اور ان کے فوری حل کا مؤثر ذریعہ ہے۔