کمرشل جگہوں کی مارکیٹ ویلیوکے لحاظ سے قیمتوں کاجائزہ لینا شروع
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب نے شہر کے اربن ایریاز میں رہائشی اور کمرشل جگہوں کی مارکیٹ ویلیوکے لحاظ سے قیمتوں کاجائزہ لینا شروع کر دیا۔
ذرائع کے مطابق یونیورسٹی روڈ، جھال چکیاں، جنرل بس اسٹینڈ،نیو سیٹلائٹ ٹاؤن،42 شمالی، 47شمالی،45شمالی میں اربوں روپے کی سرکاری املاک اور زمینوں کی قیمتوں اور نیلامی کے عمل کی چھان بین شروع کر دی گئی ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد متذکرہ معاملات میں شفافیت لانا ہے تاہم مارکیٹ کی موجودہ ویلیوز کی بنیاد پر املاک کا فی مرلہ تعین اور دیگر امور میں بے ضابطگیاں سامنے آنے کی صورت میں ذمہ دارو ں کے خلاف کاروائی بھی متوقع ہے ۔