ریونیو کورٹ میں اراضی اور ریکارڈِ مال سے متعلق مقدمات کی باقاعدہ سماعت
میانوالی (نامہ نگار)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو (اے ڈی سی آر) میانوالی محمد شاہد نے ریونیو کورٹ میں اراضی اور ریکارڈِ مال سے متعلق مختلف نوعیت کے مقدمات کی باقاعدہ سماعت کی۔
اے ڈی سی آر نے اپنی عدالت میں سائلین کے ریونیو سے متعلقہ اہم کیسز سنے ، جن میں زمینوں کی قانونی تقسیم، عمل درآمدِ رجسٹری، اشتمالِ اراضی کی اپیلیں اور مالکانِ اراضی کے ریونیو ریکارڈ میں درستی کے مختلف معاملات شامل تھے ۔سماعت کے دوران اے ڈی سی آر محمد شاہد نے تمام مقدمات میں سائلین کا مؤقف بغور سنا۔ انہوں نے مقدمات کی نوعیت کا جائزہ لیتے ہوئے قانون اور میرٹ کے مطابق ان کے جلد از جلد حل اور متعلقہ ریونیو امور کو بروقت نمٹانے کے لیے موقع پر ہی ضروری احکامات جاری کیے ۔ انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ ریونیو کیسز میں عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام قانونی تقاضے جلد از جلد پورے کیے جائیں۔