دکانوں کے ریمپ کئی کئی فٹ آگے بڑھا نے پر کارروائی جاری
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) میونسپل کارپوریشن سرگودھا نے بازاروں میں دکانوں کے ریمپ کئی کئی فٹ آگے بڑھا کر گلیاں اور بازار تنگ ہونے کی شکایات پر کاروائی شروع کر دی گئی۔
شعبہ انکروچمنٹ عملہ نے سینئر انکروچمنٹ انسپکٹر کی نگرانی میں اندرون شہر بازاروں اور ملحقہ علاقوں میں دکانداروں کو از خود ریمپ مسمار کرنے کیلئے تین دن کی ڈیڈ لائن دیدی اور وارننگ کے ساتھ واضح کیا گیا کہ مستقل بنیادوں پر چیکنگ کی جائے گی اگر کسی بھی وقت دوبارہ تجاو ز سامنے آیا تو ذمہ داروں کو حوالات کی ہواکھانا پڑے گی۔