روٹی اور نان سرکاری نرخ نامے کے برعکس من مانی قیمتوں پر فروخت
بھلوال (نمائندہ دنیا ) بھلوال شہر اور گردونواح میں ہوٹل مالکان اور تندوروں کی جانب سے روٹی اور نان سرکاری نرخ نامے کے برعکس من مانی قیمتوں پر فروخت کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے ، جس کے باعث شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔
عوام کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں انتظامیہ کی عدم توجہ نے ہوٹل مالکان کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے ۔شہریوں کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر بھلوال اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے مؤثر کارروائی نہ ہونے کے باعث بیشتر ہوٹلوں اور تندوروں پر روٹی اور نان مقررہ نرخوں سے زیادہ قیمت پر فروخت کیے جا رہے ہیں، جبکہ نرخ نامے بھی نمایاں طور پر آویزاں نہیں کیے جاتے ۔عوامی حلقوں نے الزام عائد کیا ہے کہ پرائس کنٹرول نظام مؤثر ثابت نہیں ہو رہا، جس کی وجہ سے شہری روزانہ اضافی قیمت ادا کرنے پر مجبور ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments