دو صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ ے گئے

 دو صارفین کو بجلی چوری  کرتے ہوئے پکڑ ے گئے

قائد آباد (نمائندہ دنیا) فیسکو کی مجاذ ٹاسک فورس ٹیم نے دورانِ چیکنگ دو صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا ۔

تفصیلات کے مطابق مجاذ ٹاسک فورس ٹیم کے اہلکاروں ممتاز اور اشفاق نے دورانِ چیکنگ فتح پور میرا کے رہائشی محمد سلیم ولد محمد خان قوم جوئیہ نے بجلی کی ٹرمینل سے اضافی تار لگا رکھی تھی جبکہ ڈیرہ خواجہ خیل گنجیال کے رہائشی نذر حیات ولد احمد خان قوم خواجہ نے بھی اپنے گھر کی چھت پر واپڈا کی مین کیبل سے اضافی تار لگا رکھی تھی جس سے وہ دونوں بجلی کی چوری مرتکب ہوئے ، پولیس تھانہ قائد آباد نے ایس ڈی او فیسکو محمد اویس اکرم کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...