سرکاری نرخنامہ جاری نہ ہونے پر اینٹیں مہنگے داموں فروخت ہونے لگیں

سرکاری نرخنامہ جاری نہ ہونے پر اینٹیں  مہنگے داموں فروخت ہونے لگیں

کندیاں (نمائندہ دنیا)کندیاں پپلاں اور اسکے مضافات میں سرکاری نرخنامہ جاری نہ ہونے پر اینٹیں مہنگے داموں فروخت ہونے لگیں۔

 بھٹہ مالکان عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں حکومت پنجاب کے احکامات کے باوجود کندیاں اور پپلاں میں اینٹوں کا سرکاری نرخنامہ جاری نہ ہو سکا جس کے باعث بھٹہ مالکان مبینہ طور پر من مانی قیمتیں وصول کر رہے ہیں شہریوں کے مطابق ایک ہزار اینٹ پندرہ سے سولہ ہزار روپے تک فروخت کی جا رہی ہے جس سے مکان کی تعمیر عام آدمی کے لیے مشکل ہو گئی ہے۔علاقہ مکینوں نے کمشنر سرگودھا، ڈپٹی کمشنر میانوالی اور اسسٹنٹ کمشنر پپلاں سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری نرخنامہ فوری جاری کر کے اس پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...