نوسرباز بیوپاری نے ایک شخص سے تین دنبے لیکر فرار
میانوالی (نامہ نگار)منڈی مویشیاں بن حافظ جی میں مبینہ مویشی چوری اور سینہ زوری نامعلوم نوسرباز بیوپاری نے ایک شخص سے تین دنبوں کا ڈیڑھ لاکھ روپے میں سودا کیا دنبے گاڑی میں رکھے اور غائب ہو گیا۔
اس شخص نے پیچھا کیا تاہم ادھر گاڑی ڈرائیور بھی دنبوں سمیت فرار ہو گیا ادھر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا معلوم ہوا ہے کہ گذشتہ روز شہری اکرم خان بن حافظ جی کی مویشی منڈی میں دنبے فروخت کرنے گیا ۔جہاں مبینہ طور پر سودا بازی کے دوران رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نامعلوم افراد تین دنبے لے گئے ۔متاثرہ فریق کے مطابق واقعے کی درخواست تھانہ چکڑالہ میں دی گئی، جبکہ اگلے روز ملزمان کے منڈی سے نام پتے معلوم ہونے پر اسنے اپنی کوششوں سے بھکر سے دنبے برآمد کر لیئے
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments