پہلی محفلِ پاک برائے استقبالِ ربیع الاول آج ہوگی
بھیرہ(نامہ نگار )ماہِ ربیع الاول شریف کی آمد کے سلسلے میں پہلی محفلِ پاک برائے استقبالِ ماہِ ربیع الاول شریف آج 17 جولائی بروز جمعہ بعد از نمازِ عشاء، دربارِ عالیہ حضرت میراں شاہ صاحبؒ بھیرہ میں انجمن فدایانِ رسول ﷺ کے زیرِ اہتمام منعقد ہوگی۔
محفل سے پیرِ طریقت پیر محمد شکیل شاہ، سجادہ نشین آستانۂ عالیہ بھیرہ اور سرپرستِ اعلیٰ انجمن فدایانِ رسول ﷺ خصوصی خطاب کریں گے ۔ اس موقع پر ماہِ ربیع الاول شریف کی برکات، عشقِ رسول ﷺ اور سیرتِ طیبہ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی جائے گی۔منتظمین کے مطابق محفل میں غلامانِ مصطفیٰ ﷺ، عاشقانِ رسول ﷺ، محبانِ اہلِ بیتِ اطہار علیہم السلام اور عوام کی کثیر تعداد شرکت کرے گی، جبکہ شرکاء کو محفل میں بروقت شرکت کی دعوت بھی دی گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments