ٹیچنگ ہسپتال میں اپ گریڈ کرنے ،میڈیکل ایجوکیشن کے فروغ کے لیے یہ منصوبہ اہم

 ٹیچنگ ہسپتال میں اپ گریڈ  کرنے ،میڈیکل ایجوکیشن کے  فروغ کے لیے یہ منصوبہ اہم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کی زیرِ صدارت ٹرانزیشن کمیٹی کا چوتھا ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا۔

جس میں ضلع میانوالی کے ڈی ایچ کیو ہسپتال کو ٹیچنگ ہسپتال میں اپ گریڈ کرنے اور میڈیکل کالج کے قیام سے متعلق منصوبے پر ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے منصوبے کے مختلف پہلوؤں، جاری تعمیراتی و انتظامی اقدامات، طبی و تدریسی سہولیات، درکار انسانی وسائل، طبی آلات کی فراہمی اور دیگر انتظامی امور پر بریفنگ دی۔ مختلف ذیلی کمیٹیوں کی جانب سے اب تک ہونے والی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔کمشنر حافظ شوکت علی نے ہدایت کی کہ منصوبے سے متعلق تمام امور کو مقررہ ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیا جائے اور متعلقہ محکمے باہمی رابطے کو مزید مؤثر بناتے ہوئے تمام درکار اقدامات بروقت مکمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وڑن کے مطابق صوبے میں معیاری طبی سہولیات اور میڈیکل ایجوکیشن کے فروغ کے لیے یہ منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...