خاتون کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمہ

 خاتون کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے  کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )نواحی علاقے 17 شمالی میں خاتون کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے ، گلی میں گھسیٹنے اور ہراساں کرنے کے الزام میں تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیاگیا۔۔۔

 بتایا جاتا ہے کہ ممتاز بیگم ایک مریض کی عیادت کے لیے جا رہی تھی کہ راستے میں ملزم اسرار نے مبینہ طور پر اسے بالوں سے پکڑ کر سڑک پر گھسیٹا اور لاتوں، مکوں اور ٹھڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا، جبکہ اس کے تین نامعلوم ساتھی موقع پر موجود رہے ،جو کہ پولیس آمد پر فرار ہو گئے خاتون نے بتایا کہ کچھ دیر قبل ملزم کے بیٹے فرحان اور اسکے پوتے صارم عباس کے درمیان جھگڑا ہوا تھا، جس کا گلہ کرنے پر ملزم نے مبینہ طور پر خاتون پر حملہ کیا۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...