عاصم شیر میکن نے چکڑالہ میں کارپٹ روڈ کا افتتاح کر دیا

 عاصم شیر میکن نے چکڑالہ میں کارپٹ روڈ کا افتتاح کر دیا

عاصم شیر میکن نے چکڑالہ میں کارپٹ روڈ کا افتتاح کر دیا خدمت کا وعدہ نبھاتے ہوئے اڑھائی سال میں ریکارڈ ترقیاتی کام مکمل کیے گئے

شاہ پورصدر(نامہ نگار۹چکڑالہ میں کارپٹ روڈ کا افتتاح، اہل علاقہ کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا ،ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 80 و پارلیمانی سیکرٹری لائیو سٹاک سردار محمد عاصم شیر میکن نے چکڑالہ میں کارپٹ روڈ کا افتتاح کر دیا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف پنجاب کو ایک مثالی، ترقی یافتہ اور خوشحال صوبہ بنانے کے لیے شہری و دیہی علاقوں میں یکساں ترقی کے وژن پر عمل پیرا ہیں ,سوہنے پنڈ، سوہنیاں راہواں منصوبہ دیہی علاقوں میں جدید سفری سہولیات کی فراہمی کی جانب اہم قدم ہے ۔

سردار عاصم شیر میکن نے کہا کہ اقتدار سنبھالنے پر حلقے کی زبوں حالی ورثے میں ملی، تاہم عوام سے کیا گیا خدمت کا وعدہ نبھاتے ہوئے اڑھائی سال میں ریکارڈ ترقیاتی کام مکمل کیے گئے ۔ مختصر عرصے میں ایک درجن سے زائد پختہ سڑکیں تعمیر کی جا چکی ہیں، جبکہ باقی مدت میں ان کی تعداد دگنی کر دی جائے گی اس موقع پر سابق ناظم یو سی گوندل سردار حسن محمود میکن، سابق چیئرمین یو سی کولووال سردار فخر عباس میکن، چوہدری سکندر رانجھا، حافظ اللہ بخش آہیر، سردار مظہر حیات میکن، سردار محمد حسنین میکن، رانا کریم داد جھمٹ ،رانا اسد حیات جھمٹ ، سیٹھ محمد اسماعیل، سیٹھ قیصر شہزاد، سیٹھ انجم راحیل، سیٹھ عتیق الرحمان، سب انسپکٹر احمد رضا شاہ,عابد حسین صفدر حسین کھوکھر اور دیگر معززین نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...