ویسٹرن یونین کیساتھ اب بیرونِ ملک پارسل بھیجنا بھی ممکن

 ویسٹرن یونین کیساتھ اب بیرونِ ملک پارسل بھیجنا بھی ممکن

ویسٹرن یونین کیساتھ اب بیرونِ ملک پارسل بھیجنا بھی ممکنبیرونِ ملک سے منگوائی گئی رقم اب شہری پوسٹ آفس سے حاصل کر سکیں گے

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا) بھاگٹانوالہ پوسٹ آفس میں بڑی سہولیات کا آغاز، ویسٹرن یونین کے ساتھ اب بیرونِ ملک پارسل بھیجنا بھی ممکن، پوسٹ آفس میں عوامی سہولت کے لیے دو بڑے اور انقلابی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے ،، بھاگٹانوالہ پوسٹ آفس میں اب نہ صرف ویسٹرن یونین سروس شروع ہو چکی ہے بلکہ بیرونِ ملک پارسلز بھیجنے کی بین الاقوامی سہولت بھی باقاعدہ طور پر فراہم کر دی گئی ہے ۔ پوسٹ ماسٹر محمد یوسف نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ویسٹرن یونین سروس کے فعال ہونے سے بیرونِ ملک سے منگوائی گئی رقم اب شہری براہِ راست اپنے مقامی پوسٹ آفس سے آسانی سے حاصل کر سکیں گے ، جس کے لیے اب انہیں بینکوں کے چکر نہیں کاٹنے پڑیں گے ۔ اس کے ساتھ ہی، پوسٹ آفس میں انٹرنیشنل پارسل بکنگ کی سہولت بھی شروع کر دی گئی ہے ۔ اب بھاگٹانوالہ اور گردونواح کے رہائشیوں کو خلیجی ممالک مثلاً متحدہ عرب امارات، سعودی عرب یا دنیا کے کسی بھی دوسرے ملک میں پارسل، کاغذات یا تحائف بھیجنے کے لیے سرگودھا شہر جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ شہری اب اپنے مقامی ڈاکخانے سے ہی مکمل آن لائن ٹریکنگ کی سہولت کے ساتھ اپنے پارسل بیرونِ ملک روانہ کر سکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...