بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں فراڈ کرنے پر دو افراد گرفتار
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں فراڈ کرنے پر دو افراد گرفتار مستحق خواتین سے 2 ہزار روپے لیتے ، ایک ملزم فرار ، مقدمہ درج
موچھ (نمائندہ دنیا)ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر مستحق اور سادہ لوح خواتین سے فراڈ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں مستحق خواتین سے 2 ہزار روپے فی کس کٹوتی کرتے ہوئے بے نظیر انکم سپورٹ ڈیوائس آپریٹر محمد کشمیر، عبد المجیدسکنائے سوانس کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ جبکہ ظہیرفرار ہو گیا جس کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ملزمان کے خلاف تھانہ پائی خیل میں مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments