فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ،دکھانے کی اشیا ء،خراب انڈے تلف

فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ،دکھانے کی اشیا ء،خراب انڈے تلف

فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ،دکھانے کی اشیا ء،خراب انڈے تلف 8کلوکیچپ،پتی،مشروبات، 520لیٹردودھ،مصالحہ جاتچائنہ نمک ضائع کر دیا

میانوالی (نامہ نگار)ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی سید موسی رضا اور ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کاٹھیا کی ہدایات پرعمل لاتے ہوئے پنجاب فوڈ اتھارٹی میانوالی کی ٹیموں کی جانب سے صحت دشمن عناصرکے خلا ف گزشتہ ہفتے کے دوران ضلع بھر میں مختلف فوڈ بزنس ہوٹل،کریانہ سٹور،فوڈ پوائنٹ،گوشت، دوکانوں کی دوکانوں اورمٹھائی کے کارخانوں کی چیکنگ کا سلسلہ جاری،چیکنگ کے دوران میانوالی میں داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ لگاکر دودھ لانے اور لے جانے والی گاڑیوں اورموٹر سائیکلوں میں 19050لیٹردودھ کو چیک کیاگیا۔مختلف کاروائیوں کے موقع پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کے قوانین کے تحت 2کلوگرام زائد االمعیاد دکھانے کی اشیا ء،120عددخراب انڈے ، 0.8کلوکیچپ،0.5کلوگرام زائدالمعیاد چائے کی پتی،14.9لیٹرزائدالمعیاد مشروبات، 520لیٹر دودھ، 0.25کلوگرام زائدالمعیاد مصالحہ جات،3.6ممنوع چائنہ نمک ضائع کروادیا گیا اور مجموعی طور پر 326000روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...