بیرون ملک مقیم شہری کے 25 لاکھ 50 ہزار خردبرد کر لئے

بیرون ملک مقیم شہری کے 25 لاکھ 50 ہزار خردبرد کر لئے

بیرون ملک مقیم شہری کے 25 لاکھ 50 ہزار خردبرد کر لئے اپنے دوست کے بینک اکاؤنٹ میں رقم بھیجی پھر دوست غائب ہو گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) دوست نے بیرون ملک مقیم شہری کے 25 لاکھ 50 ہزار روپے مبینہ طور پر خردبرد کرلئے ،پولیس کے مطابق جنوبی افریقہ میں مقیم حسن شہزاد کی جانب سے اپنی مختار مونیہ عروج کے ذریعے دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اس کے ملزم محمد عرفان سے دیرینہ دوستانہ تعلقات تھے ، جس کی بنا پر اس پر مکمل اعتماد کیا جاتا تھااسے سرگودھا کے رہائشی عمر عماد کو ایک پلاٹ کی مد میں ادائیگی کرنا تھی، تاہم وصول کنندہ کے پاس بینک اکاؤنٹ موجود نہ ہونے کے باعث اپنے دوست محمد عرفان نے اپنا بینک اکاؤنٹ بطور امانت استعمال کرنے کی پیشکش کی اور یقین دہانی کرائی کہ رقم وصول کرکے متعلقہ شخص تک پہنچا دے گا،تاہم ملزم نے رقم مطلوبہ شخص کو ادا کرنے کے بجائے مبینہ طور پر خردبرد کر لی اور بعد ازاں رابطہ بھی منقطع کر دیا،پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...