منصوبوں کی بروقت تیاری، شفافیت کو یقینی بنایا جائے ،کمشنر

منصوبوں کی بروقت تیاری، شفافیت کو یقینی بنایا جائے ،کمشنر

منصوبوں کی بروقت تیاری، شفافیت کو یقینی بنایا جائے ،کمشنر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت قابلِ عمل اور موثر منصوبوں کو ترجیح دیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کی زیرِ صدارت سالانہ ضلعی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پلانز 2026-27کے حوالے سے ویڈیو لنک اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے شرکت کی۔اجلاس میں تمام ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اپنے اضلاع کے سالانہ PPP پلانز 2026-27 پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے مجوزہ ترقیاتی منصوبوں، سرمایہ کاری کے مواقع، نجی شعبے کے اشتراک سے قابلِ عمل منصوبوں اور ان پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔اجلاس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس ،ایم ڈی واسا،ایس ای ہائی ویز، ایکسین ہائی ویز، ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایچ اے ، ڈائریکٹر ایگری کلچر، سی او ایجوکیشن، میونسپل آفیسر کارپوریشن اور محکمہ ہیلتھ کے نمائندے شریک ہوئے ۔کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام اضلاع عوامی فلاح و بہبود، بنیادی سہولیات کی فراہمی، معاشی سرگرمیوں کے فروغ اور پائیدار ترقی کو مدنظر رکھتے ہوئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت قابلِ عمل اور موثر منصوبوں کو ترجیح دیں۔ منصوبوں کی بروقت تیاری، شفافیت اور بین المحکماتی ہم آہنگی کو یقینی بنایا جائے تاکہ حکومت پنجاب کے ترقیاتی وژن کے مطابق عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ کمشنر کی زیرِ صدارت ڈویڑنل شوگرکین ڈویلپمنٹ سیس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں شوگرکین ڈویلپمنٹ سیس فنڈ کے تحت جاری اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں، خصوصاً سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور زرعی انفراسٹرکچر کی بہتری سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...