گھر میں گھس کر باپ بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) نواحی گھلا پور میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر باپ بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ۔
خضر حیات نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گھر میں موجود تھا کہ احمد بلال، وقاص، حمزہ، نصیر احمد اور ان کے تین نامعلوم ساتھی اسلحہ سمیت اس کے گھر کے باہر پہنچ گئے ۔ ملزمان نے للکارنے کے بعد اندھا دھند ہوائی فائرنگ کی، جس پر اہل خانہ خوف کے باعث کمرے میں چھپ گئے پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments