مڈھ رانجھا میں آوارہ کتوں کی بھرمار سے شہری شدید پریشانی میں مبتلا
مڈھ رانجھا(نمائندہ دُنیا)مڈھ رانجھا میں آوارہ کتوں کی بھرمارسے شہری شدید پریشانی میں مبتلا ۔
عرصہ دراز سے مڈھ رانجھا میں لاری اڈا،مین بازاراور گلی محلوں میں آوارہ کتوں کی بہتات ہے جو راہگیروں کیلئے خوف کی علامت بنے ہوئے ہیں ۔ گلی محلوں میں آوارہ کتوں کے غول کے غول گھومتے نظر آتے ہیں جو راہ چلتے راہگیروں خصوصا بچوں کیلئے شدید پریشانی کا باعث ہیں اور شام کے بعدآوارہ کتوں نے لاری اڈا کے قریب راہگیروں کا پیدل چلنا بھی محال کررکھاہے ۔علاقہ مکینوں نے متعلقہ احکام سے مطالبہ کیا ہے آوار کتوں کی تلفی کیلئے اقدامات اُٹھائے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments