ایک ہزار کلو گرام مردہ مرغیوں سے بھری گاڑی پکڑ ی گئی

ایک ہزار کلو گرام مردہ مرغیوں سے بھری گاڑی پکڑ ی گئی

ایک ہزار کلو گرام مردہ مرغیوں سے بھری گاڑی پکڑ ی گئی مردہ مرغیوں کو قبضے میں لے کر ڈمپنگ سائٹ پر تلف کر دیا گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگودھا نے 122 جنوبی کے علاقے میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک ہزار کلو گرام مردہ مرغیوں سے بھری گاڑی پکڑ لی، جبکہ مردہ مرغیوں کو موقع پر قبضے میں لے کر محفوظ طریقے سے ڈمپنگ سائٹ پر تلف کر دیا گیا،پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی، جہاں ٹیم نے ایک مشتبہ گاڑی کو روک کر تلاشی لی تو اس میں بڑی مقدار میں مردہ مرغیاں موجود تھیں۔ جانچ پڑتال کے دوران یہ بھی معلوم ہوا کہ گاڑی میں موجود مردہ مرغیوں کے حوالے سے کسی قسم کا قانونی ریکارڈ یا دستاویزات موجود نہیں تھیں،ترجمان نے بتایا کہ عوامی صحت کو لاحق ممکنہ خطرات کے پیش نظر تمام ایک ہزار کلو مردہ مرغیوں کو سرکاری ضابطہ کار کے مطابق ڈمپنگ سائٹ پر تلف کر دیا گیا تاکہ انہیں کسی بھی صورت خوراک کی زنجیر کا حصہ نہ بنایا جا سکے ،پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مدعیت میں متعلقہ تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ، جبکہ پولیس نے گاڑی کو اپنی تحویل میں لے کر مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔ حکام اس بات کا تعین کر رہے ہیں کہ مردہ مرغیاں کہاں سے لائی گئیں اور انہیں کہاں سپلائی کیا جانا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...