اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن

 اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن

ڈپٹی کمشنر کی تاجروں سے ملاقات ،چاول کائنات (نیا) 295 روپے کلو دال چنا 210 روپے ، مسورموٹی200 روپے ماش 400 کلو میں ملیں گے گوشت چھوٹا 1750 بڑا 900 روپے ، دودھ 165 روپے لیٹر میں فروخت ہو گا

بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے ضلع کے عوام کو مارکیٹ ریلیف کی فراہمی کیلئے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں انجمن تاجران کی مشاورت سے ردوبدل کرکے باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیا۔اس موقع پر ضلع بھر کے تاجران اور عہدیداران موجود تھے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق چاول کائنات (نیا) 295 روپے ، چاول کائنات (پرانا) 310 روپے ، دال چنا (موٹی) 210 روپے ، دال چنا (باریک) 190 روپے ، دال مسور (موٹی)200 روپے ، دال ماش (دھلی ہوئی) 400 روپے ، دال مونگ (دھلی ہوئی) 300 روپے ، چنا سیا (موٹا) 180 روپے ، چنا سفید (موٹا) 250 روپے ، چنا سفید (باریک) 200 روپے ، بیسن 200 روپے ، گوشت چھوٹا 1750 روپے ، گوشت بڑا 900 روپے ، دودھ (کھلا) 165 روپے فی لیٹر، دہی 180 روپے فی کلو، 100 گرام سادہ روٹی 14 روپے اور 120 گرام سادہ نان 20 روپے مقرر کیے گئے ہیں جبکہ چینی اور آٹے کی قیمتیں حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق وصول کی جائیں گی۔ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے کہا کہ جاری کردہ نرخوں سے زائد چارجز وصول کرنیوالوں کے خلاف پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سخت ایکشن لیں گے اس سلسلہ میں کسی قسم کی رورعایت ہرگز نہیں برتی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...