ضلع کونسل کے تمام ملازمین کو ہیلتھ کارڈز کی سہولت کی ہدایت
ضلع کونسل کے تمام ملازمین کو ہیلتھ کارڈز کی سہولت کی ہدایت اعلیٰ تعلیم کی غرض سے پانچ لاکھ روپے تک کے تعلیمی وظائف دینے کا بھی اعلان
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر و چیئرمین ضلع کونسل سرگودھا حسین احمد رضا چوہدری نے ضلع کونسل کے تمام ملازمین کے ہیلتھ کارڈز اور انشورنس کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملازمین کی فلاح و بہبود پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے ضلع کونسل کے ملازمین کے بچوں کے لیے اعلیٰ تعلیم کی غرض سے پانچ لاکھ روپے تک کے تعلیمی وظائف دینے کا بھی اعلان کیا۔ یہ اعلان انہوں نے ضلع کونسل کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیا۔ اجلاس میں چیف آفسر ضلع کونسل اسد ہریا، ایم او آر، ڈی او پی، ایم او فنانس اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے ضلع کونسل کے بلڈنگ انسپکٹرز اور انفورسمنٹ انسپکٹرز کو موٹر سائیکلیں فراہم کرنے اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ملازمین کو انعامات دینے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین محنت، دیانتداری اور لگن سے فرائض انجام دیں، ان کی حوصلہ افزائی اور فلاح کے لیے مزید اقدامات بھی کیے جائیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments