پولیس لائنزجوڈیشل کمپلیکس میانوالی کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ
میانوالی (نامہ نگار )آر آئی پولیس لائنز کا جوڈیشل کمپلیکس میانوالی کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ۔
ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی خصوصی ہدایات پر آر آئی پولیس لائنز، پی آر او انسپکٹر ضرار خان نے جوڈیشل کمپلیکس میانوالی کا دورہ کیا اور وہاں موجود سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی معائنہ کیا۔انہوں نے جوڈیشل کمپلیکس کے داخلی و خارجی راستوں، واچ ٹاورز، پولیس سیکیورٹی ڈیوٹی اور دیگر حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا۔ بخشی خانہ کی سیکیورٹی چیک چیک کی، ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران و اہلکاروں کو الرٹ رہتے ہوئے اپنے فرائض پوری ذمہ داری اور پیشہ ورانہ انداز میں سرانجام دینے کی ہدایت کی۔ تمام اہلکار بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں، جبکہ جوڈیشل کمپلیکس میں داخل ہونے والے تمام افراد کی مکمل تلاشی اور چیکنگ کے عمل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ عدالتی تنصیبات کی سیکیورٹی میانوالی پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ اور شہریوں، عدالتی عملے اور سائلین کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments