عوامی نیشنل پارٹی پاکستان کے کسی مخصوص خطے کی ترجمان نہیں الحاج عمر خان گردیزی
خوشاب(نمائندہ دُنیا)عوامی نیشنل پارٹی پنجاب کے سینئر نائب صدر الحاج عمر خان گردیزی نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی پاکستان کے کسی مخصوص خطے کی ترجمان نہیں بلکہ ایک ملک گیر سیاسی قوت ہے جو پاکستان کے ہر طبقہ فکر کے افراد کے حقوق کے تحفظ کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کر رہے ہے ۔
میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دیگر اطلاع کی طرح خوشاب میں بھی ہماری جماعت جماعت کا نیٹ ورک انتہائی محبوط اور فعال ہے اور اسے ضلعی سطح ہرتشکیل دیا جانیوالا تنظیمی ڈھانچہ اپنے قائدین کے وژن کے تحت رکینت سازی کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے ، انہوں نے کہاکہ پاکستان میں صاف اور شفاف جمہوری نظام،ئین نکی بالا دستی اور عوام کے حقوق کا تحفظ ہمارے اہداف ہیں ، انشاء اﷲ ان مقاصد کے حصول کیلئے ہر فورم پر اپنا پھر پور کردار ادا کرتے رہیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments