ریلوے لائن عبور کرنے کی کوشش میں شدید زخمی

ریلوے لائن عبور کرنے کی  کوشش میں شدید زخمی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) خوشاب والا پھاٹک کے قریب ریلوے لائن عبور کرنے کی کوشش میں25 سالہ نوجوان تیز رفتار ٹرین کی زد میں آ کر شدید زخمی ہو گیا۔

 واقعہ اس وقت پیش آیا جب 25 سالہ عاشر ریلوے لائن عبور کر رہا تھا کہ اسی دوران قائد آباد جانے والی ٹرین آ گئی اور وہ اس کی زد میں آ گیا۔ حادثے کے نتیجے میں نوجوان شدید زخمی ہو گیااطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی، جس نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زخمی نوجوان کوہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تشویشناک حالت میں ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا منتقل کر دیا، جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...