خواجہ آباد میں میڈیکل سٹور کو ڈرگ ایکٹ 1976 کے تحت سیل
خواجہ آباد میں میڈیکل سٹور کو ڈرگ ایکٹ 1976 کے تحت سیل ادویات کی فروخت کے لیے مطلوبہ ڈرگ سیل لائسنس بھی موجود نہیں تھا
شاہپور صدر (نامہ نگار ) ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر سرگودھا فہیم ضیاء نے عطائی ڈاکٹروں اور غیر قانونی ادویات کی فروخت کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے خواجہ آباد میں ایک میڈیکل سٹور کو ڈرگ ایکٹ 1976 کے تحت سیل کر دیا۔ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر نے خواجہ آباد میں علی رضا دواخانہ کا معائنہ کیا، جہاں دورانِ چیکنگ مبینہ طور پر میعاد ختم ادویات برآمد ہوئیں۔ مزید برآں ادویات کی فروخت کے لیے مطلوبہ ڈرگ سیل لائسنس موجود نہیں تھا، جبکہ متعدد ادویات انوائس اور وارنٹی کے بغیر بھی پائی گئیں۔کارروائی کے دوران متعلقہ ادویات قبضے میں لے لی گئیں اور میڈیکل سٹور کو موقع پر ہی سیل کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق مزید قانونی کارروائی کے لیے کیس ڈرگ کوالٹی کنٹرول بورڈ (DQCB) سرگودھا کو بھجوا دیا گیا ہے ،ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر فہیم ضیاء نے کہا کہ عوام کی صحت سے کھیلنے والے عناصر، عطائی ڈاکٹروں اور غیر قانونی طور پر ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور قانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments