آزاد کشمیر انتخابات ،سرگودھا میں انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی

آزاد کشمیر انتخابات ،سرگودھا میں انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی

آزاد کشمیر انتخابات ،سرگودھا میں انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ایل اے 34 سے 17 ایل اے 42 کشمیر ویلی تھری سے 7 امیدوار میدان میں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات کے سلسلے میں ضلع سرگودھا میں انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی تفصیل کے مطابق سرگودھا میں حلقہ ایل اے 34 جموں ون اور حلقہ ایل اے 42 کشمیر ویلی تھری کے مجموعی طور پر 2,154 رجسٹرڈ کشمیری ووٹرز 27 جولائی کو اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔ ایل اے 34 جموں ون سے 17 جبکہ ایل اے 42 کشمیر ویلی تھری سے 7 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں،انتخابی انتظامات کے تحت دونوں حلقوں کے ووٹرز کے لیے ضلع بھر میں 6 مشترکہ پولنگ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے ، جہاں 6 مردانہ اور 6 زنانہ سمیت مجموعی طور پر 12 پولنگ بوتھ قائم ہوں گے تاکہ ووٹرز کو سہولت کے ساتھ اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کا موقع فراہم کیا جا سکے ، انتخابی سامان 26 جولائی کو پریذائیڈنگ افسران کے حوالے کیا جائے گا، جبکہ اسی روز ان کی تربیت کا عمل بھی مکمل کر لیا جائے گا تاکہ پولنگ کے روز تمام انتظامات احسن انداز میں انجام دیے جا سکیں،ا س ضمن میں ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کیں۔کہ تمام پولنگ اسٹیشنوں پر سکیورٹی، بجلی، پانی، صفائی، ٹرانسپورٹ اور دیگر بنیادی سہولیات کی بروقت فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ڈسٹرکٹ کنٹرول روم کو مکمل طور پر فعال رکھا جائے اور منظور شدہ سکیورٹی پلان پر مؤثر انداز میں عملدرآمد کیا جائے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...