اینڈوسکوپی کے ذریعے بغیر آپریشن ریکٹل پولِپ نکال دیا

 اینڈوسکوپی کے ذریعے بغیر آپریشن ریکٹل پولِپ نکال دیا

اینڈوسکوپی کے ذریعے بغیر آپریشن ریکٹل پولِپ نکال دیا یہ کام چیف کنسلٹنٹ سرجن ڈاکٹر محمدکی سربراہی میں سرجیکل ٹیم نے انجام دیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال نے علاج معالجے کے شعبے میں ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کرتے ہوئے پہلی مرتبہ اینڈوسکوپی کے ذریعے بغیر روایتی آپریشن ریکٹل پولِپ کامیابی سے نکال دیا ،یہ جدید اور پیچیدہ طبی عمل چیف کنسلٹنٹ سرجن ڈاکٹر محمد خان کی سربراہی میں سرجیکل ٹیم نے کامیابی سے انجام دیا، جسے سرگودھا کی طبی تاریخ میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے ۔ جدید اینڈوسکوپک تکنیک کے استعمال سے مریض کو بڑے آپریشن، جسم پر چیرا لگانے اور طویل عرصے تک ہسپتال میں داخل رہنے کی ضرورت پیش نہیں آئی، جبکہ مریض کی حالت خطرے سے باہر اور تسلی بخش بتائی جا رہی ہے ،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد سہیل خواجہ نے اس کامیاب طبی کارنامے پر ڈاکٹر محمد خان اور پوری سرجیکل ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی اور مریضوں کو عالمی معیار کے مطابق علاج مہیا کرنا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...