شادی شدہ خاتون اغوا، 12افراد کے خلاف مقدمہ درج

شادی شدہ خاتون اغوا، 12افراد کے خلاف مقدمہ درج

شادی شدہ خاتون اغوا، 12افراد کے خلاف مقدمہ درج ملزمان ، دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ،اسلحہ کی نوک پر اغوا کر لیا

میانی( نامہ نگار ) میانی گھر سے گن پوائنٹ پر شادی شدہ خاتون اغوا، علی اور نصر سمیت 12 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ میانی کے نواحی گاؤں میلووال میں 24 سالہ شادی شدہ خاتون کو مبینہ طور پر گن پوائنٹ پر گھر سے اغوا کر لیا گیا۔ پولیس نے خاتون کے شوہر کی مدعیت میں علی، نصر اور 10 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔موضع میلووال کا رہائشی مبشر، جو محنت مزدوری کرتا ہے ، نے پولیس کو بتایا کہ وہ گزشتہ رات اپنے گھر میں بیوی بچوں کے ہمراہ سویا ہوا تھا۔ رات گئے مبینہ طور پر ملزمان علی، نصر اور 10 نامعلوم افراد دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے ۔ ملزمان نے گھر کے افراد کو ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا اور اسلحے کے زور پر مبشر کی 24 سالہ اہلیہ سدرہ کو زبردستی گاڑی میں بٹھا کر موقع سے فرار ہو گئے ۔پولیس تھانہ میانی نے مبشر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ مغویہ کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...