سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں بڑھ گئیں ، خریدنا مشکل
سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں بڑھ گئیں ، خریدنا مشکل گراں فروش مصنوعی مہنگائی پیدا کر کے عوام کو لوٹ رہے ، شہری
بھیرہ(نامہ نگار )شہر میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں جس کے باعث عام آدمی بالخصوص دیہاڑی دار اور کم آمدنی والے افراد کے لیے روزمرہ ضرورت کی اشیاء خریدنا مشکل ہو گیا ہے ۔ شہریوں نے گراں فروشوں کی من مانی اور مصنوعی مہنگائی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں سرکاری نرخ ناموں سے کہیں زیادہ وصول کی جا رہی ہیں، جبکہ پرائس کنٹرول کا نظام مؤثر دکھائی نہیں دیتا۔ گراں فروش مصنوعی مہنگائی پیدا کر کے دونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹ رہے ہیں اور متعلقہ ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں مہنگائی کے اس طوفان میں غریب آدمی کی قوتِ خرید جواب دے چکی ہے ، روزمرہ استعمال کی اشیاء خریدنا بھی مشکل ہو گیا ہے ۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا اور اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ سے مطالبہ کیا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو متحرک کر کے ناجائز منافع خوروں اور گراں فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments