سپر سیڈر؍ پاک سیڈر کیلئے 120 کاشتکاروں کے نام فائنل

سپر سیڈر؍ پاک سیڈر کیلئے 120 کاشتکاروں کے نام فائنل

سپر سیڈر؍ پاک سیڈر کیلئے 120 کاشتکاروں کے نام فائنل 70 کسانوں کو پہلے باقی کو دوسرے فیز میں سپر سیڈر فراہم کئے جائیں گے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق حکومت پنجاب کے کلین ائیر پروگرام کے تحت محکمہ زراعت شعبہ انجینئرنگ کے تحت کسانوں میں سپر سیڈر؍ پاک سیڈر کی فراہمی کیلئے قرعہ اندازی کی تقریب ہوئی۔ مہمان خصوصی و چئیرمن قرعہ اندازی کمیٹی اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا احمد شیر گوندل نے خوش نصیب کسانوں کا اعلان کیا۔ سپر سیڈر؍ پاک سیڈر کیلئے 120 کاشتکاروں کے نام فائنل ہوئے جن میں سے 70 کسانوں کو پہلے جبکہ باقی ماندہ کسانوں کو دوسرے فیز میں سپر سیڈر فراہم کئے جائیں گے ، کسانوں کو سپر سیڈر؍ پاک سیڈر کی فراہمی کیلئے حکومت پنجاب 8 لاکھ روپے کی سبسڈی فراہم کرئے گی جبکہ ساڑھے چار لاکھ روپے کسان کو ادا کرنا ہوں گے ، اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر احمد شیر گوندل نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے خواب سونا اگلتا پنجاب کے تحت ہنگامی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے جس سے کسانوں کو حقیقی ریلیف میسر آیا، کسانوں کو سپر سیڈر کی فراہمی سے زرعی معیشت کے استحکام میں مدد ملے گی اور ماحولیاتی آلودگی کے خلاف بھی حقیقی پیش رفت ممکن بنائی جاسکے گی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر مانیٹرنگ زرعی انجینئرنگ سرگودھا ڈویژن انجینئر اسرار حسین کاظم نے بتایا کہ حکومت پنجاب کے اس ماحول دوست کلین ائیر پروگرام کے تحت نہ صرف ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ میں مدد ملے گی بلکہ فصلوں کو آگ لگانے کی بجائے ایسے ہی اگلی گاشت ممکن ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...