تعمیراتی کام مقررہ مدت میں مکمل کئے جائیں : اے سی
تعمیراتی کام مقررہ مدت میں مکمل کئے جائیں : اے سی ناقص میٹریل یا غیر معیاری تعمیراتی کام کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا
شاہپور صدر (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر شاہپور یُسرا سہیل بٹ نے مختلف مقامات کے دورے کرتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا، زوم پٹرول پمپ کا معائنہ کیا اور پیرا فورس کے افسران کے ساتھ اجلاس کی صدارت کی۔انہوں نے لاری اڈا شاہپور صدر کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے جاری ترقیاتی منصوبے پر ہونے والے تعمیراتی کام، معیار، رفتار اور مجموعی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران اور ٹھیکیدار بھی موجود تھے ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ٹھیکیدار کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام مقررہ معیار کے مطابق اور مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کام کی رفتار مزید تیز کی جائے ، صفائی اور حفاظتی انتظامات کو یقینی بنایا جائے ، جبکہ ناقص میٹریل یا غیر معیاری تعمیراتی کام کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں کی مسلسل نگرانی جاری رہے گی تاکہ عوام کو بروقت اور معیاری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر یُسرا سہیل بٹ نے پیرا فورس کے افسران کے ساتھ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن \"پہلے عزت، پھر نفاذ\" پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments