شہری بلاجھجک اپنے مسائل اور شکایات پیش کریں،ڈپٹی کمشنر خوشاب

 شہری بلاجھجک اپنے مسائل اور  شکایات پیش کریں،ڈپٹی کمشنر خوشاب

خوشاب(نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے ڈی سی آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا،

جہاں انہوں نے شہریوں کی درخواستیں اور مسائل خود سنے اور ان کے فوری اور مثر حل کے لیے متعلقہ محکموں کے افسران کو موقع پر ہی ضروری احکامات جاری کیے ۔ اس موقع پر سابق رکن صوبائی اسمبلی ملک کرم الہیبندیال، سابق سینیٹر ڈاکٹر غوث خان نیازی (پاکستان مسلم لیگ ن) سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شہری اور درخواست گزار بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے کہا کہ ڈی سی آفس کے دروازے ہر خاص و عام کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں اور شہری بلاجھجک اپنے مسائل اور شکایات پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...