خطرناک، خشک ، گرے درختوں کی نیلامی کا فیصلہ
چیف ایگزیکٹو آفیسر صحت و آبادی کے دفتر سے باقاعدہ حکم جاری ،درختوں کی نیلامی کے عمل کو مکمل کرنے کے لیے 7 رکنی کمیٹی تشکیلکمیٹی میں محکمہ جنگلات کے نمائندے ، ہیلتھ منیجر مریم نواز ہیلتھ کلینکس، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز،صحت افسران ممبر
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سرگودھا میں محکمہ صحت و آبادی نے ضلع بھر کے مریم نواز ہیلتھ کلینکس، رورل ڈسپنسریوں، سول ڈسپنسریوں اور مادر و بچے کی صحت کے مراکز کے احاطوں میں موجود خطرناک، خشک، گرے ہوئے اور سڑے ہوئے سرکاری درختوں کی بالآخر نیلامی کا فیصلہ کر لیا،ڈپٹی کمشنر؍ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی سرگودھا کی منظوری کے بعد چیف ایگزیکٹو آفیسر صحت و آبادی محکمہ سرگودھا کی جانب سے باقاعدہ دفتر ی حکم جاری کر دیا گیا جس کے تحت درختوں کی نیلامی کے عمل کو مکمل کرنے کے لیے 7 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے ،جاری کردہ حکم نامے کے مطابق کمیٹی کی سربراہی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (PS) ڈی ایچ اے سرگودھا کریں گے ، جبکہ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر کو سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے ۔ کمیٹی میں محکمہ جنگلات کے نمائندے ، ہیلتھ مینیجر مریم نواز ہیلتھ کلینکس، متعلقہ تحصیلوں کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز، تحصیل سطح کے صحت افسران اور ڈسٹرکٹ سنٹری انسپکٹر کو بطور ممبر شامل کیا گیا ہے محکمہ صحت کے مطابق مذکورہ کمیٹی تمام متعلقہ مراکز کے احاطوں میں موجود درختوں کا جائزہ لینے کے بعد خطرناک، ناقابل استعمال اور عوامی و سرکاری املاک کے لیے نقصان دہ درختوں کی نیلامی کا عمل مکمل کرے گی ذرائع کے مطابق یہ اقدام شہریوں، مریضوں، ملازمین اور سرکاری املاک کے تحفظ کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے ، کیونکہ بعض مراکز میں خشک اور بوسیدہ درخت کسی بھی وقت حادثے کا سبب بن سکتے تھے محکمہ صحت کی جانب سے جاری حکم میں واضح کیا گیا ہے کہ نیلامی کا عمل پہلے سے طے شدہ قواعد و ضوابط کے مطابق مکمل کیا جائے گا جبکہ تمام کارروائی شفاف انداز میں عمل میں لائی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments