15 پر ہوائی فائرنگ کی جھوٹی اطلاع دینے والا ملزم گرفتار
کندیاں(نمائندہ دنیا)ہرنولی پولیس کی کاروائی، پکار 15 پر ہوائی فائرنگ کی جھوٹی اطلاع دینے والا ملزم گرفتار12 جولائی کو پکار 15 پر کال کرکے ذوالفقار نامی شخص نے وٹوانوالہ میں ہوائی فائرنگ کی اطلاع دی۔
ایس ایچ او تھانہ ہرنولی سب انسپکٹر عمران خان، اے ایس آئی محمد یونس اور انکی ٹیم نے بروقت ریسپانس کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر دریافت کیا تو معلوم ہوا کہ ایسا کوئی واقعہ نہیں ہواکالر ذوالفقار ولد عطاء محمد سکنہ وٹوانوالہ نے جھوٹی کال کی تھی تھانہ ہرنولی پولیس نے پکار 15 پر جھوٹی اور بے بنیاد کال کرنے پر ذوالفقار کو حراست میں لیکر 25 ڈی ٹیلی گراف ایکٹ اور زیر دفعہ 182 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیایا ۔رکھیں پکار 15 پر جھوٹی یا بے بنیاد کال کرنا جرم ہے جس پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے پکار 15 ایمرجنسی سروس ہے جس کے غلط استعمال سے آپ کو جیل کی ہوا کھانی پڑ سکتی ہے
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments