فوڈ سیفٹی کو یقینی بنا ئے تا کہ شہریوں کو معیاری اشیاء خوردونوش میسر آسکیں ، حکام
میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر شاہد عبا س کاٹھیا نے کہا ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی ملاوٹ مافیا کے خلاف موئثر قانو نی کاروائی عمل میں لاتے ہو ئے فوڈ سیفٹی کو یقینی بنا ئے تا کہ شہریوں کو معیاری اشیاء خوردونوش میسر آسکیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی آفس کمیٹی روم میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے محکما نہ امور کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے ڈی ڈی پنجاب فوڈ اتھارٹی کو ہدایت کی کہ تما م فوڈ پوائنٹس، دودھ اور گوشت کی دوکا نوں با قاعدگی سے چیکنگ کی جا ئے ۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ما جد بن احمد، ڈپٹی ڈائر یکٹر آ پریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی معراج نذیر شاکر مو جود تھے ۔اجلاس میں ڈی ڈی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہو ئے بتایا کہ گزشتہ 6ماہ کے دوران فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 12236فوڈ پوائنٹس کی انسپکشن کیں اور فوڈ سیفٹی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 70لاکھ 64ہزار روپے جر ما نہ عائد کیاگیا جبکہ 07افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دودھ کی4597گاڑیوں کو چیک کیا گیا اور چار ہزار لٹر غیر معیاری دودھ کو موقع پر تلف کر دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments