مرکزی انجمن حسینیہ جوہرآباد کے وفدکی ڈی پی او خوشاب سے ملاقات
خوشاب(نمائندہ دُنیا)مرکزی انجمن حسینیہ جوہرآباد کے نمائندہ وفد نے ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر سیدہ عمارہ شیرازی سے ملاقات کی۔
وفد میں انجمن کے سینیئر نائب صدر ڈاکٹر ملک ربنواز اعوان ، جنرل سیکرٹری راجہ واجد علی جنجوعہ ،کوآرڈینیٹر پروفیسر محمدعلی راجہ ، فنانس سیکرٹری محمد شفیع جعفری سمیت دیگر راہنما شامل تھے ۔ وفد نے عشرہ محرم الحرام کے دوران امن اومان کی صورتحال برقرا رکھنے کیلئے بہترین سیکورٹی انتظامات کر نے پر ڈی بی او ڈاکٹر عمارہ شیرازی کا شکریہ ادا کیا اور انہیں بہترین خدمات کے اعتراف میں شیلڈ پیش کی۔ ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کا کہنا تھا کہ جرائم کی بیخ کنی اور امن و امان کی صورحال برقرار رکھنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے ، انشاء اﷲ چہلم اما م حسین کے کی مجالس اور جلوسوں کے دوران بھی عزاداروں کو پرامن ماحول کی فراہمی کیلئے فورل پروف سیکورٹی انتخابات کئے جائیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments